سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کریں ”وائرس کے بغیر“
اکثر ہمیں انٹرنیٹ سے اپنی ضرورت کے مطابق سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔مگر ہمیشہ یہ ڈر لگا رہتا
ہے کہ سافٹ وئیر کے ساتھ کوئی ’وائرس‘ یا مال وئیر بھی ڈاؤن لوڈ نہ ہو جائے جوہمارے کمپیوٹر کو نقصان پہنچائے۔اس مسئلے کا حل ایک ناموراور بھروسہ مند ویب سائٹ پر موجود ہے۔"www.cnet.download.com" ایک ایسی ویب سائٹ ہے جہاں محتلف کیٹیگریز میں یزاروں کی تعداد میں مفت سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈنگ کے لیئے دستیاب ہیں۔اس ویب سائٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں موجود تمام سافٹ وئیر پہلے سے "Tested" ہوتے ہیں اورکسی بھی وائرس یا مال وئیر سے پاک ہوتے ہیں۔اسکے علاوہ یہاں ہر سافٹ وئیر کے بارے میں تبصرے "Reviews"بھی شامل کیے جاتے ہیں جو سافٹ وئیر کے مختلف مثبت اور منفی پہلووں سے آپ کو آگاہ کرتے ہیں۔ان تبصروں میں ویب سائٹ کے ٹیکنیکل سٹاف کے علاوہ عام صارفین کے تبصرے بھی شامل ہوتے ہیں۔